14 دسمبر، 2022، 1:44 PM

ایرانی اور چینی حکام کا مالیاتی اور بینکنگ معاہدے پر اتفاق ہوچکا ہے، ڈپٹی گورنر سینڑل بینک آف ایران

ایرانی اور چینی حکام کا مالیاتی اور بینکنگ معاہدے پر اتفاق ہوچکا ہے، ڈپٹی گورنر سینڑل بینک آف ایران

ایران کے اعلی بینکاری اہلکار نے کہا کہ چین کے مالیاتی اور بینکنگ حکام کے ساتھ ملاقات میں تجارتی تبادلے، صنعت، ریلوے اور سائنس کے شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری پر زور دیا گیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مرکزی بینک (سی بی آئی) کے ڈپٹی گورنر اصغر ابوالحسنی ہستیانی نے کہا کہ تہران میں دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایران اور چین کے درمیان 16 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان مفاہمت ناموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان مفاہمت ناموں میں عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تبادلوں اور صنعت، ریلوے، سائنس، ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کو آسان بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

ایران کے مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر  کے مطابق اس ملاقات میں ایران اور چین کے درمیان تعاون کی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو عملی عملی جامہ پہنانے کی راہ ہموار کرنےکے لیے مناسب مالیاتی اور بینکنگ میکانزم کو جلد از جلد حتمی شکل دینے پر زور دیا گیا اور اس سلسلے میں ضروری معاہدے کیے گئے۔

ایرانی اور چینی بینکنگ حکام نے چین میں مقیم ایرانیوں اور ایرانی تاجروں کے بینکاری امور میں موجودہ رکاوٹوں کو جلد از جلد ختم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

News ID 1913664

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha